24 جون 2013 - 19:30
شیعیان مصر کے قتل پر ایران کا اظہار مذمت

ايران کي وزارت خارجہ نے مصر ميں شيعہ مسلمانوں کے قتل کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے مصري عوام سے باہمي اتحاد کو محفوظ رکھنے کي اپيل کي ہے-

ابنا: وزارت خارجہ کے جاري کردہ بيان مصر ميں جامعہ اہلبيت کے باني  اور تين ديگر شيعہ مسلمانوں کے قتل کي مذمت کرتے ہوئے مصري عوام سے اپيل کي گئي ہے کہ وہ ہر ايسے اقدام سے گريز کريں جس ملک ميں مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درميان انتشار پھيلنے کا انديشہ-ايران کي وزارت خآرجہ کے بيان ميں اس اميد کا اظہار کيا گيا ہے کہ  مصر کے سمجھدار اور انقلابي عوام اپنے رہنماؤں کي مدد سے ماضي طرح اس بار بھي صيہوني سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے انقلاب اور قومي اتحاد کو محفوظ رکھيں گے-بيان ميں مصر کے عوام سے اپيل کي گئي ہے کہ وہ پوري ہشياري سے کام ليتے ہوئے مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درميان انتشار پھيلانے کي سازشوں کو بري طرح ناکام بناديں-......./169